Uncategorized

حنظلہ ٹو راینڈ ٹریول کے تعاون سے 46 افراد پرمشتمل قافلہ عمرہ کیلئے روانہ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 16 نومبر( پرمو د کمار پاٹھک)کل 46 افراد پرمشتمل ایک قافلہ حنظلہ ٹو راینڈ ٹریول کے تعاون سے15 نومبرکواپنے مبارک سفر پرروانہ ہوا۔ان خوش نصیب لوگو ں میں 18 افراد پٹنہ برانچ اور28 افراد کولکاتہ برانچ کے تو سط سے عمرہ کیلئے روا نہ ہوئے ہیں۔ ان کی روانگی پٹنہ سے ممبئی ہوتے ہوئے جدہ تک جانے والی سعودی ایئر لائنس کے تو سط سے ہوئی ہے ۔جولوگ اس قافلے کے ساتھ عمرہ کیلئے روانہ ہوئے ان میں محمد عمران عالم ، بہارشریف، محمد تاج الدین ، بہارشریف، محترمہ رو بینہ خاتون ، محترمہ شہلا پروین ،کولکاتہ، تنویرخان ، کو لکاتہ، نظیرعالم ، بتیااورسید آر رحمن ،آسنسول کے نام قابل ذکرہیں۔ان کے علاوہ بہارکے دیگر علاقو ں کے افراد بھی اس قافلہ میں شامل ہے ۔حنظلہ ٹور اینڈ ٹریول کے ذرائع نے بتایاکہ ہمارا اگلاقافلہ 24 دسمبر 2016 کوپٹنہ ایئر پورٹ سے ہو تے ہوئے گزرے گا۔اس سلسلے میں موبائل نمبر0612-2216069 ۔/ 9471655574 ۔پر رابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir