سیاست

خودکشی کرنے والوں کو شہید کادرجہ نہیں دیا جاتا : کھٹر

Written by Dr.Mohammad Gauhar

چنڈی گڑھ 03 نومبر(ایجنسی): ون رینک ون پنشن منصوبہ کے نفاذ کے مطالبے پر خود کشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن گریوال کو کئی سیاسی پارٹیاں شہید کا درجہ دے رہی ہیں۔ لیکن ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کاکہنا ہے کہ شہید وہ ہوتے ہیں جو سرحد پر جان دیتے ہیں۔ خود کشی کرنے والے شہید نہیں ہوتے۔ سابق فوجی رام کشن گریوال کو کل کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے شہید کادرجہ دیا تھا اور آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے انہیں شہید بتایا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir