تقرری

دسمبر تک شہری علاقو ں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کریں:رگھوور

Written by Dr.Mohammad Gauhar

رانچی 17 نو مبر ( معیز الدین)وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے کہاہے کہ شہروں کے سروے میں جھارکھنڈ کے کسی بھی شہر کا نام شامل نہ ہو ناہمارے لئے تشویش کی بات ہے ۔ ہمیں مل کر کو شش کرنی ہو ئی گی کہ ہمارے شہر کا نام بھی صاف و شفاف شہرو ں کی فہرست میں آئے انہو ں نے کہاکہ عوامی شراکت داری کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی ہے۔ ہم سبھی کو اپنی ذمہ داری سمجھ نی ہوگی ۔ پہلے خود بدلیں پھر دوسرو ں سے امید کر یں۔وزیر اعلیٰ نے یہ باتیں شہری ترقیات اور رہائش محکمے کے ذریعہ منعقد صفائی جائزہ کے علاقائی ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کہیں۔انہو ں نے لوکل باڈیز کی ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ شہر کے کوڑے کچڑے کو ریسائیکل کے ذریعہ بجلی بنانے کیلئے ایک رو ڈ میپ تیارکریں اوراس پر کام کریں انہو ں نے کہاکہ تکنیک کااستعمال کرکے دوسرے متبادل پر بھی کام کریں

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir