فن فنکار

دپیکا اور رنویر سنگھ کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ شروع

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ،18نومبر(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ سے بھی آگاہ کردیا۔رنویر سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنی آنکھوں کی ایک تصویر لگائی جس کے ساتھ انہوں نے کچھ نمبر تحریر کیے، ان نمبروں پر غور کیا جائے تو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ان نمبروں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم ”پدماوتی“ اگلے سال 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے، اس سے قبل یہ دونوں اداکار ‘گولیوں کی راس لیلا: رام لیلا’ اور ‘باجی راو¿ مستانی’ میں کام کرچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں فلموں کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے ہی دی۔فلم ’پدماوتی‘ کی کہانی ایک ظالم بادشاہ علاو¿ الدین خلجی اور چتور کی رانی پدماوتی سے ان کے لگاو¿ کے گرد گھومتی ہے۔دپیکا فلم میں ‘رانی پدماوتی’، رنویر ‘بادشاہ علاو¿ الدین خلجی اور شاہد کپور رانی پدماوتی کے شوہر ‘راجہ راول رتن سنگھ’ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ نہایت سخت سیکیورٹی میں کی جارہی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی فلم کے کرداروں کا روپ قبل از وقت سب کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir