فن فنکار

دپیکا پر مغربی اور انڈین میڈیا میں ٹھنی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ۔10نومبر(ےواین این) بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پاڈوکون رواں ہفتے ایم ٹی وی ای ایم اے ایوارڈز کی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے بکھیرتی نظر آئیں لیکن ماہرین کو بہت زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔بظاہر ہالی وڈ میں ان کی پہلی کوشش کو”ناکام“ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ انڈیا کے ڈیزائنر ان کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔دیپکا وِن ڈیزل کے ساتھ”ٹریپل ایکس: ریٹرن آف زینڈر کیج“ سے ہالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں اور انھوں نے روٹرڈیم میں منعقدہ اس تقریب میں جے سنگھ اور شالین نتھانی کے تیار کردہ لباس زیبِ تن کر رکھا تھا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بدترین لباس میں ملبوس مشاہیر کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے انھیں ”بالی وڈ بلنڈر“ قرار دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل اس اخبار نے ایک تصویر میں دیپکا کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے انھیں ٹینس سٹار نواک ”جوکووچ کی ساتھی“ لکھا تھا جو بحث کا موضوع بن گیا تھا۔دوسری جانب دیپکا نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ معروف امریکی میگزین ایل نے انھیں ”بہترین سیلیبریٹی لکس“ میں شامل کیا ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir