فن فنکار

دپیکا کا والدین کیلئے 40کروڑ مالیت کے گھر کا تحفہ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،16نومبر(پی ایس آئی) اداکارہ دیپیکا پاڈوکون اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں مگر وہ اپنے والدین کے آج بھی بہت قریب ہیں، چھ سال قبل دیپیکا پاڈوکون نے اپنے لئے 16 کروڑ میں جنوبی ممبئی میں پربھادیوی میں 4بیڈروم کا اپارٹمنٹ لیا تھا۔اب اداکارہ نے اسی بلڈنگ میں اپنے والد کو گھر تھ وہ میں دیا ہے، دیپیکا پاڈوکون 26 ویں منزل پر رہائش پزیر ہیں جبکہ اسی عمارت میں انہوں نے والد کیلئے 30 ویں منزل پر فلیت بک کروایا ہے، اس کیلئے اداکارہ نے 40 کروڑ روپے ادا کئے ہیں، جس کے مالک ان کے والدین ہونگے۔ذرائع کے مطابق دپیکاکے والد پرکاش پاڈوکون اور ان کی بیگم اجالا کو اداکارہ کا گھر پسند تھا اور اداکارہ بھی چاہتی تھیں کہ ان کے واکدین ان سے قریب رہیں،اس لئے اداکارہ نے اسی عمارت میں انہیں گھر تحفہ میں دے دیا۔اداکارہ ان دنوں دیپیکا پاڈوکون ایرانی فلمساز ماجد ماجدی کے پروجیکٹ میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ اداکرہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے،جس میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی ون ڈیزل کے ساتھ ہولی وڈ ڈیبیو فلم ٹرپل ایکس ریٹرن آف زینڈر کیج آئندہ سال 20 جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir