رام کشن کی خودکشی مرکز کے دوہرے رویہ کا نتیجہ : نتیش

0
55

پٹنہ 03 نومبر (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سابق فوجی رام کشن گریوال کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یہ حادثہ مرکزی حکومت کے فوجیوں کے تئیں دہرے رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوجیوں کے تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ رام کشن کی موت کے بعد کل جس طرح کی کارروائی دہلی پولس نے کی اسے کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرایاجاسکتا ہے۔