کھیل

راہل اوپننگ میں ہماری پہلی پسند: وراٹ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

وشاکھا پٹنم، 16 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے بدھ کو کہا کہ چوٹ سے ابھر چکے اوپنر لوکیش راہل ہی انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں ٹیم کی پہلی پسند ہوں گے ۔انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے جمعرات سے یہاں شروع ہونے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر وراٹ نے پریس کانفرنس میں کہا ”اس سلسلے میں ہمارا موقف بالکل واضح کہ راہل اوپننگ میں مرلی وجے کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔ وہ فٹ ہو گئے ہیں اور ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں اوریہی دونوں ہمارے سلامی بلے باز ہوں گے ۔ انہیں فرسٹ کلاس میچ کے دوران سے ہی بلایا گیا ہے اور یہ ضابطے کے دائرے میں ہے ”۔ وراٹ سے پہلے کوچ انل کمبلے نے بھی کہا تھا کہ راہل آخری الیون میں ان کی پسند ہیں۔ راہل وشاکھا پٹنم سے چند کلومیٹر دور ہی وجے نگر میں رنجی میچ کھیل رہے تھے اور انہوں نے اس میں سنچری بھی لگائی۔ اس سے قومی ٹیم میں انہیں شامل کرنے میں پریشانی نہیں ہوئی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir