کھیل

سائنا نے سخت جدوجہد کے بعد پہلا میچ جیتا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

کا¶لون (ہانگ کانگ) 23 نومبر (یواین آئی ) چوٹ کے بعد اپنے دوسرے ٹورنامنٹ میں کھیل رہی پانچویں سیڈ ہندوستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے ہانگ کانگ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سخت جدوجہد کرتے ہوئے پہلے دور میں جیت درج کر لی اور مردوں میں ایچ ایس پرنے اور سمیر ورما نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت لئے ہیں۔ گھٹنے کی چوٹ کے بعد اپنے دوسرے ہی ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہندوستانی کھلاڑی خواتین کے سنگلز کے پہلے را¶نڈ میں تھائی لینڈ کی پونٹپ براناپرارسیٹک کے خلاف سخت جدوجہد کرنا پڑا اور 56 منٹ میں 12-21 21-19 21-17 سے تین گیموں کے بعد انہوں نے دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنائی۔دنیا میں چھٹے نمبر کی کھلاڑی سائنا کا پونٹپ کے خلاف اب ہار جیت کا ریکارڈ دس ۔دو کا ہو گیا ہے ۔ سائنا اگلے دور میں جاپان کی سیاکا ساتو کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ دنیا میں 14 ویں رینکنگ کی ساتو کو سائنا کیریئر کے کل چھ مقابلوں میں پانچ بار شکست دے چکی ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir