فن فنکار

سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے: سوناکشی سنہا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ،14 نومبر(پی ایس آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سری دیوی کی نقل نہیں کی ہے کیونکہ کوئی اس کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکتا۔انھوں نے یہ بات فلم ‘مسٹر انڈیا’ میں اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گیت ’کاٹے نہیں کٹتے یہ دن اور رات۔۔۔’ کے بارے میں کہی۔ یہ گیت آج بھی بالی وڈ میں اپنی مثال آپ ہے۔بہر حال سوناکشی سنہا نے مثال قائم کرنے والے اس گیت کے انداز کو اپنی فلم ‘فورس -2’ میں نبھانے کی کوشش کی ہے۔فلم ‘فورس -2’ میں اسی گانے کو ‘او جانیا.۔۔’ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اس بارے میں سوناکشی کہتی ہیں کہ، ‘سری دیوی جی نے جس طرح سے اداکاری کی ہے، میرا اسے ریپلیس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان کا گیت ‘کاٹے نہیں کٹتے۔۔۔’ پر رقص ایک مثال ہے اور ان کے جیسا یا پھر اس کے آس پاس بھی کوئی نہیں پہنچ سکتا۔’نیا ورڑن ‘او جانیا۔۔۔’ شاندار ہے، پرانے گیت کو قدرے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے اور آج کل کی اے ڈی ایم موسیقی کے ساتھ اسے نئے روپ میں پیش کیا ہے۔ویپل امرت لال شاہ اور جان ابراہم فلم ‘فورس -2’ کے پروڈیوسرز ہیں اور ابھینو دیو نے فلم کی ہدایت ہے۔سوناکشی سنہا نے اپنی پچھلی فلم ‘اکیرا’ میں اپنے بااثر ایکشن سے لوگوں کا منہ بند کر دیا تھا۔لیکن فلم کو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی نہیں ملی۔سوناکشی کو پورا بھروسہ ہے کہ جان ابراہم کے ساتھ فورس کے اس سیکوئل میں ان کا ایکشن ایک بار پھر ان کے ناقدین کا منہ بند کر دے گا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir