فن فنکار

سلمان کو “دنگل” دکھا نے کیلئے بے چین ہوں:عامر خان

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۹۲نومبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ گارم پرکرتے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم “دنگل” کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے جب کہ مجھے بھی اداکارکی فلمیں پروموٹ کرنا پسند ہے لیکن میں اپنی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہوں۔فلم نگری میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کے شو بگ باس میں اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے لیکن مداحوں کے لیے بری خبریہ ہے کہ اداکارعامرخان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی پروموشن کسی بھی قسم کے ٹی وی شو پر نہیں کریں گے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir