فن فنکار

شاہد کپورکا کرینہ سے نیک تمناو¿ں کا اظہار

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی۔23نومبر(ےواین این) بالی ووڈ اداکار شاہد کپورنے کہاہے کہ وہ کرینہ کپور سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہیں۔بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان کئی برسوں تک جاری رہنے والے طوفانی عشق کی داستان سے سب ہی واقف ہیں جس کے باعث وہ ایک لمبے عرصے تک خبروں کی زینت بھی بنے رہے تاہم دونوں اداکارہی الگ الگ خوشگوارزندگی گزار رہے ہیں جہاں شاہد کپور تو بیٹی کے باپ بھی بن گئے اداکارہ کرینہ کپور بھی آئندہ چند روز میں اسی فہرست میں شامل ہوجائیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہد کپوراوراداکارہ کرینہ کپور کا ایک تقریب میں آمنا سامنا ہوا جہاں اس باروہ ایک دوسرے سے کترائے نہیں بلکہ بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کرینہ سے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق دریافت کیاجس پر کرینہ نے شاہد کو ڈاکٹروں کی جانب سے دی گئی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔بعد ازاں شاہد کپورنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں کرینہ کو دیکھ کراچھا لگا، اس ملاقات میں کرینہ نے مجھ سے میری بچی میشا کی خیریت بھی دریافت کی جب کہ میں نے کرینہ اوراس کے بچے کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir