فن فنکار

شاہ رخ کے ساتھ رومانس نہ کرنے کا افسوس نہیں:عالیہ بھٹ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۴۲نومبر(پی ایس آئی)بالی ووڈ میں رومانوی کرداروں کے لیے معروف کنگ خان کے نام سے معروف شاہ رخ کے ساتھ کام کر نے کے باوجود رومانس کا موقع نہ ملے تو کسی کو بھی افسوس ہوگا لیکن اداکارہ عالیہ بھٹ کو اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔عالیہ بھٹ فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کر رہی ہیں۔عالیہ کہتی ہیں: ‘اس فلم میں رومانس کا کوئی موقع نہیں تھا اور عمر میں فاصلے کی وجہ سے ٹپل محبت کی کہانی بھی نہیں بن سکتی تھی۔ لیکن آگے موقع ملا تو میں شاہ رخ کے ساتھ رومانوی کردار ضرور کرنا چاہوں گی۔’گوری شندے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ڈیئر زندگی’ میں شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کے لائف کوچ کا کردار کیا ہے۔ذاتی طور پر شاہ رخ کی زندگی سے متاثر عالیہ کہتی ہیں کہ ‘شاہ رخ خان اور میرے سوچنے سمجھنے کا طریقہ بالکل ایک ہی جیسا ہے۔ انھیں فلم انڈسٹری میں 25 سال ہو گئے ہیں، لیکن آج بھی وہ شاہ رخ خان ہونے کا بوجھ نہیں اٹھاتے۔ اپنی حد سے باہر جاکر وہ اپنے ساتھی فنکار کو کمفرٹ فراہم دیتے ہیں۔ ان کا یہی سلوک انھیں سپر سٹار بنا دیتا ہے۔’شاہ رخ خان سے ہونے والی اپنی پہلی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے عالیہ بتاتی ہیں: ‘تقریباً 11-12 برس کی عمر میں اپنے والد مہیش بھٹ کے کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ شاہ رخ کے گھر گئی تھی۔ وہاں سینڈوچ کھاتے کھاتے جب شاہ رخ پر نظڑ پڑی تو بس دیکھتی ہی رہ گئی۔’مہیش بھٹ عالیہ بھٹ کو اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ سے بہتر اداکارہ بتا تے ہیں۔اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہتی ہیں: ‘میں پوجا سے بہتر اداکارہ ہو سکتی ہوں، لیکن ان جیسی خوبیاں مجھ میں نہیں ہیں۔ وہ بڑی فنکار ہیں، فلمساز اور ڈائریکٹر بھی ہیں، جو میں کبھی بھی نہیں بن پاوںگی۔ وہ مجھ سے دس گنا بہتر ہیں۔’عالیہ کے مطابق وہ مستقبل میں پروڈیسر ضرور بننا چاہیں گی۔گوری شندے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ڈیئر زندگی’ 25 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir