فن فنکار

شردھا نے اپنے گرد مسلسل منڈلانے والے مداح کو اسٹیج پر بلا کر گلے لگا لیا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،13نومبر(پی ایس آیی) فلمی شخصیات کے مداح بہت جذباتی ہوتے ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اسی وجہ سے اکثر اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن شردھا کپور نے ایسے ہی ایک مداح کو سیکڑوں لوگوں کے سامنے اسٹیج پر بلا کر گلا لگالیا۔ میڈیا کے مطابق چند روز قبل شردھا کپور نے اپنی نئی فلم ”راک آن 2 “ میں مدمقابل اداکار فرحان اختر کے ہمراہ ایک اسٹیج پروگرام میں پرفارم کیا، اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض ساجد خان اور رتیش دیش م±کھ انجام دے رہے تھے۔شردھا کپور نے محسوس کیا کہ ناظرین میں موجود ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو کہ ان سے اسی دن ملاقات بھی کرچکا ہے اور ایک دو بار نہیں بلکہ 17 مرتبہ ان کے آس پاس دیکھا گیا ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir