تقرری

شہر میں جوڑے حادثات ، ڈمپر سے کچل کر طالب علم ہلاک، بائی پاس میں کنڈکٹر

Written by Dr.Mohammad Gauhar

کولکاتانومبر25 نو مبر ( محمد نعیم )شہرمیں ہوئے جوڑے سڑک حادثات میں ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔مکند پور کے قریب ڈمپر سے کچل کر ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے لاش کو لے کر مظاہرہ کیا۔ اسی طرح ای ایم بائی پاس کے قریب بس کے الٹ جانے سے ایک کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کے بعد کولکاتا میں ہوئے سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ ان حادثات کے خلاف لوگوں نے راستہ پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ اسی طرح باگھا جاتن کے قریب بس الٹنے س ایک کنڈکٹر کی موت ہوگئی ۔ آکاش بسواس اپنی ماں کے ساتھ سائیکل پرسوار ہوکر گھر جا رہا تھا۔سامنے سے آنے والی ڈمپر نے اسے دھکا ماردیا ۔ جس سے آکاش سائیکل سے گر گیا۔ راستے پر گر نے کے دوران ڈمپر نے اسے کچل دیا۔ اس کے سر میں چوٹ لگی ہے۔ جائے وقوعہ پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اس کی ماں کو کو بھی چوٹ لگی ہے۔مقامی لوگوں نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ لیا۔لوگوں کا کہناہے کہ علاقے میں پولس کا کوئی پہر ہ نہیں ہوتا ہے۔ اس دن واقعہ کے بعد پولس کے آنے میں کافی تاخیر ہوئی۔مقامی لوگوں نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر پولس کے حوالے کر دیا۔ ادھر پولس نے بتایا کہ فلائی اوور کے نیچے گڑیا اسٹیشن کے بیلو ر ماٹھ جاتے وقت بس الٹ گئی جس سے کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں کئی مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثہ کے بعد ڈارئیور فرار ہوگیا۔ پولس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir