لندن۔9نومبر(ےواین این) امریکی اداکارہ میگن مارکل سے تعلق کی خبریں چھاپنے پر برطانوی شہزادہ ہیری میڈیا پر برس پڑا۔ کہتے ہیں میگن کے ساتھ چند مہینے تعلق رہا میڈیا الزامات لگانا بند کرے۔برطانوی شہزادہ ہیری نے امریکی اداکارہ میگن مارکل کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف کر لیا۔ ساتھ ہی میگن کے ساتھ میڈیا کے ناروا سلوک پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ ایک بیان میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ میگن کے ساتھ صرف چند مہینے ان کا تعلق رہا لیکن میڈیا کے ناروا رویے کے بعد وہ میگن مارکل کی سلامتی کے حوالے پریشان ہیں۔ حالیہ دنوں میں کئی اخباروں میں ہیری اور میگن کی کہانی شہ سرخیوں میں نظر آتی رہی۔ شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ ان کی اور میگن کی زندگی کوئی کھیل نہیں ہے الزامات کا طوفان اٹھا دینا غلط ہے۔
You may also like
سونار پور میں عالمی ایوارڈز تقریب کا انعقاد
شاہ رخ خان کی بیٹی کورین اداکار کی محبت میں گرفتار
سلمان خان کا اپنی والدہ کو مہنگی گاڑی کا تحفہ
سونم کپور نے سوشل میڈیا پر بدلہ اپنا نام، جانیے کیوں؟
عامرخان اپنی آئندہ فلم ’’مغل‘‘ کی ہدایت کاری بھی کریں...
کترینہ کیف زخمی ہونے کے باوجود ’’گلی بوائے‘‘ دیکھنے...
About the author
Dr.Mohammad Gauhar
Chief Editor - Taasir