فن فنکار

شیوائے نے کی 100کروڑ روپے کی کمائی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی، 30 نومبر (یو این آئی) بالی وڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ”شیوائے ‘ نے باکس آفس پر ایک سو کروڑ روپے کی آمدنی کرلی ہے ۔ اجے دیوگن کی فلم ”شوائے ” رواں سال دیوالی کے موقع پر جلوہ گر ہوئی ہے جس میں انہوں نے اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری کا کام بھی کیا ہے ۔ فلم ”شیوائے ” کا مقابلہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل ” سے تھا جو پہلے ہی سو کروڑ کماچکی ہے ۔ ایک سو کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی شیوائے اجے دیوگن کی چھٹی فلم ہے اس سے پہلے ان کی ”سن آف سردار، گول مال ۔3، سنگھم، سنگھم رٹرنس اور بول بچن” جیسی فلمیں شامل ہیں۔ سال 2016 میں ریلیز فلموں میں شیوائے ساتویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے ۔ اس سال 100 کروڑ روپے کی آمدنی والی فلموں میں” ایئرلفٹ، ہاوس فل ۔3، سلطان، رستم، ایم ایس دھونی:انٹولڈ اسٹوری اور اے دل ہے مشکل” شامل ہے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir