فن فنکار

فواد خان کی بالی ووڈمیں کام کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی۔7نومبر(ےواین این ) بالی ووڈ میں بننے والی فلم سیریز ”سرکار“ کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اس میں فواد خان کام کرسکتے ہیں۔سرکار ہولی وڈ فلم” گاڈ فادر “سے متاثرہ کرائم تھرلر سیریز ہے جس میں امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظر آتے ہیں۔ابھیشیک بچن اور کے کے مینن نے اس سیریز میں ان کے بیٹوں کے کردار ادا کیے اور کہا جارہا ہے کہ سرکار تھری میں فواد خان بگ بی کے پوتے کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔مڈ ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں پروڈیوسرز اور فواد خان کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ستمبر کے آخر میں اڑی حملے کے بعد بولی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر غیر رسمی پابندی لگائی جاچکی ہے۔اگرچہ افواہوں میں کہا جارہا ہے کہ فواد خان نے زبانی طور پر کردار کے لیے حامی بھرلی ہے تاہم ڈائریکٹر رام گوپال ورما اب کسی اور اداکار کو لینے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir