تقرری

فیصلہ واپس لو ورنہ آئندہ ذبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے : تپن داس گپتا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ہگلی 24/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس کے صدر تپن داس گپتا کی رہنمائی میں مودی کے جانب سے لیئے گئے نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ایک جلوس کی شکل کھادینا موڑ سے چنسورہ گھڑی موڑ تک ہوا یہ جلوس دن کو ایک بجے شروع ہوا اور چنسورہ میں جاکر ڈھائی بجے کے قریب ختم ہوا اس جلوس میں تپن داس گپتا کے علاوہ چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار ، دھنیا کھالی کی ایم ایل اے و ریاستی وزیر اسیما پاترو ، ہگلی ضلع پریصد کے سبھا دھیپتی ایس کے محبوب رحمان ، چنسورہ موگرا بلاک کے صدر دیبو برتا بسواس ، بانسبیڑیا ٹاو¿ن کے نائب صدر دیب راج پال اور ترنمول کانگریس لیڈران کے علاوہ سیکڑوں ترنمول حامیوں نے شرکت کیا تپن داس گپتا نے کہا کہ آج کی احتجاجی تقریب و جلوس ہماری وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی ہدایت پر نکالی گئی ہے اور دیدی کے ہدایت کے مطابق آئندہ 28نومبر تک ضلع ضلع اور بلاک سطح پر جاری رہے گا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir