تعلیم

قوم و ملت کیلئے فخر کی باعث بنی رابعہ خاتون

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ہوڑہ 24 نومبر(محمد نعیم) رابعہ خاتون ان تمام لڑکیوں کے لئے مشعل راہ ہے جو دوسروں کے ظلم و بربریت سے خوفزدہ ہو کر اپنی چہار دیواروں میں چھپ کر بیٹھ جاتی ہیں۔ایسے ہی لڑکیوں کے لئے ایک حوصلے کا پیغام دیتے ہو رابعہ خاتون نے ایک مثال قائم کیا ہے۔ہوڑہ کے بیلور تھانہ کے تحت رہنے والی رابعہ خاتون جو پی،ایچ اردو ہائی اسکول کے درجہ ہشتم کی طالبہ ہے،جسے کچھ دنوں قبل علاقہ کے ایک بدمعاش نے اس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشیش کی ساتھ ہی ملزم نے اس کے گھر والوں کو دھمکانے کے علاوہ رابعہ کے والد پر جھوٹے الزام عائد کر کے انہیں جیل تک بھجوادیا،جسکی وجہ سے رابعہ سہم سی گئی تھی اور ڈیپریشن کی شکار ہو گئی تھی ، اس کے باوجود وہ شکست کو تسلیم کئے بغیر تمام تر پریشانیوں کا سامنا کرتے ہوئے آگے کی جانب رواں رہی اور ثابت کردیا کہ اگر انسان کے حوصلے بلند ہوں تو وہ اپنی منزل تک باآسانی پہنچ سکتا ہے۔اس سلسلے میں ایک غیر سرکاری تنظیم سنکلپ ٹوڈے نے رابعہ خاتون کی رہنمائی کرتے ہوئے اس کی داستان کو اجاگر کیا۔اور جب رابعہ کی کہانی مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کو ملی تو اس ادارہ نے رابعہ خاتون کے بلند حوصلے کی ستائش کرتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ویرنگنا ایوارڈ 2016 سے سرفراز کیا اور نقد رقومات سے بھی نوازا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir