کھیل

قو می خاتون فٹ بال ٹیم میںسیوان کی پانچ بیٹیاںشامل

Written by Dr.Mohammad Gauhar

سیوان 28 نومبر( راجیش کمار)منی پورمیں منعقد ہونے والے قو می خواتین فٹ بال چمپئن شپ میں حصہ لینے والی بہارریاست کی 16 رکنی ٹیم میں سیوان کی پانچ بیٹیوں کاانتخا ب ہوا ہے ۔بہاراسٹیٹ کھیل اتھاریٹی اور محکمہ فن ، ثقافت اور یوتھ کے ذریعہ سیوان کے راجیندر اسٹیڈیم میں پچھلے دنوں انتخابی کیمپ کا انعقاد ہواتھا ۔اس انتخابی کیمپس سے بہار کی 16 رکنی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے ۔ٹیم میں سیوان ضلع کی پانچ بچیاں شامل ہیں۔پانچو ں رانی لکشمی بائی اسپورٹس کلب کی کھلاڑی ہیں۔پانچو ں کھلاڑی آج سیوان سے پٹنہ روانہ ہو گئی وہاںسے منگل کے رو ز منی پور کیلئے روانہ ہونگی ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir