تعلیم

مانو ماڈل اسکول میں بین المدراس رنگا رنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

Written by Dr.Mohammad Gauhar

حےدرآباد 8نومبر (پریس نوٹ ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میںجاری یومِ آزاد تقارےب 2016 کے تحت مانو ماڈل اسکول ، فلک نما ، حےدرآباد میں بین المدارس ثقافتی مقابلے اور مظاہروں کا اہتمام کیا گےا ۔ اس میں دونوں شہروں کے 18اسکولوں کے 200طلباءنے حصہ لیا۔ اسٹےٹ بینک آف انڈیا شمشیر گنج کے برانچ منیجر جناب آر عبدالمناف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈاکٹر کفیل احمد پرنسپل ، مانو ماڈل اسکول اور کوآرڈینیٹر بین المدارس ثقافتی پروگرام محمد مصطفی علی سروری نے بطور مہمانانِ اعزازی شرکت کی۔ آج منعقدہ مقابلوں میں جنرل نالج کوئز‘ مونو ایکٹنگ کے علاوہ حب الوطنی کے گےتوں کے مقابلے شامل تھے ۔ کوئز مقابلوں میں انعامِ اول مانو ماڈل اسکول ، انعام دوم ایم ایس کرئیٹےو اسکول ، مراد نگر اور انعام سوم نیو اسکول اعزاءہائی اسکول ،ملک پیٹ اور ایم ایس کرئیٹےو اسکول (گرلز) ٹولی چوکی کو ترغےبی انعام کا حقدار قرار دیا گےا ۔ مونو اکٹنگ کے مقابلوں میں انعام اول محمد عبداللہ الیاس خاں ،مانو ماڈل اسکول ، انعام دوم دینا معین ، ایم ایس کرئیٹےو اسکول ٹولی چوکی، انعام سوم ، لقاءمہدی خاتون ، نیو اسکول اعزاءہائی اسکول اور محمد علی ، نیوٹن ہائی اسکول کو دیا گےا۔ حب الوطنی گےتوں کے مقابلوں میں انعام اول مانوماڈل اسکول،انعام دوم اقراءمشن ہائی اسکول اور انعام سوم گورنمنٹ اسکول ، قاضی پورہ کو دیاگےا۔اس موقع پر مختلف اسکولوں کے طلباءنے رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا ۔کنوینر مضمون نویسی ڈاکٹر سید فتح اللہ بختےاری ، کنوینر حب الوطنی گےت مختار احمد ،کنوینر مونوایکٹنگ سید سمیع اللہ حسینی اور کنوینر کوئز مقابلہ حسن بن علی نے انتظامات میں حصہ لیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir