فن فنکار

مجھے اسٹار بنانے کے ذمہ دار ارمان کوہلی ہیں:شاہ رخ خان

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۵۱نومبر(پی ایس آئی) بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں چونکادینے والا انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسٹار بنانے والے ارمان کوہلی ہیں۔رتیش اینڈ ساجد کے گفتگو کے پروگرام یاروں کی بارات میں انوشکا شرما کے ساتھ شریک ہوئے تھے، شاہ رخ خان نے کہا کہ ان کی 1992میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ ڈیبیو فلم دیوانہ میں پہلے ارمان کوہلی کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر فلم کا پہلا شیڈول شوٹ کروانے کے بعد انہوں نے فلم چھوڑ دی۔فلم دل والے کے اسٹار جو اپنے مزاحیہ جنلوں کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں،نے کہا کہ مجھے اسٹار بنانے کے ذمہ دار ارمان کوہلی ہیں، ارمان کوہلی کو آنجہانی دیویا بھارتی کے ساتھ کاس ٹ کیا گیا تھا،میرے پاس آج بھی ان دونوں پر مشتمل فلم کا پوسٹر موجود ہے، میں ارمان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اسٹار بنادیا۔، ہم سب جانتے ہیں کہ اس فلم نے بولی وڈ انڈسٹری میں شاہر رخ خان کی پوزیشن کو کتنا مستحکم کیا اور شاہ رخ خان کو راتوں رات اسٹار بنادیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir