کھیل

مجھے کھیل میں جو عزت ملی ہے وہ کسی اور شعبہ میں نہیں:پرسون بنرجی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ہوڑہ 14 نومبر (محمد نعیم) ہوڑہ میں پیل خانہ یونائیٹڈ کلب کی منعقدہ “آٹھواں پلوٹونیم کپ2016” کے اسپورٹس تقریب میں رکن پارلیمنٹ و سابق فٹبالر پرسون بنرجی نے کہا کہ جو شہرت مجھے کھیل میں میدان میں ملی ہے ویسی عزت افزائی ابھی تک کسی اور شعبے میں نہیں ہوئی،مزید انہوں نے کہا کہ 16 برسوں تک موہن بگان میں تھے اس کے بعد محمڈن میں بھی فٹبال کھلے۔اس موقع پر ریاستی وزیر اروپ رآ بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔دیگر اہم شرکائمیں مقامی کونسلر محمد رستم ، وارڈ نمبر 15 کے کونسلر انوپ چکرورتی،اقلیتی سیل کے لیڈر الحاج اسلام الدین لالہ ، ایم ایم آئی سی گوتم چکرورتی،محمود عالم،الحاج چھوٹو صاحب موجود تھے،مہمانوں کی گلپوشی کرنے والوں میں شیخ سہیل،نوشاد علی شیخ بھٹو،شیخ سکندر،عرف چھوٹو صاحب تھے،جبکہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیل خانہ یونائیٹڈ کلب کے صدر شیخ سہیل سکریٹری شیخ فضل(راجو)،سکریٹری شیخ صابر علی و تمام اراکین پیش پیش رہے۔واضح رہے کہ اس فٹبال کے چمپئن شپ میں کلکتہ ،ہوڑہ و مضافات علاقوں سے 32 کلبوں نے حصہ لیا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir