کھیل

مشکل پچ پربالنگ حقیقی چیلنج:ہربھجن

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ مشکل پچوں پر وکٹ نکالنا ہی حقیقی چیلنج ہے اور اس سے بولر کی صحیح آزمائش ہوتی ہے ۔ہربھجن نے جمعرات کو یہاں فاسٹ بولر موہت شرما کے ساتھ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے راجکوٹ میں ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان چل رہے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تناظر میں کہا کہ ایک بولر کے لیے اس پچ پر وکٹ نکالنا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے جس پر بلے باز کو زیادہ سے زیادہ مدد ملتی ہے ۔400 سے زائد وکٹ لے چکے ہربھجن نے اگرچہ ساتھ ہی کہا کہ میں نے کل سے یہ میچ نہیں دیکھا ہے لیکن جس طرح انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 500 سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے ۔اس سے دو ہی باتیں کہی جا سکتی ہیں کہ یا تو یہ بلے بازوں کے لیے بہت اچھا وکٹ ہے یا پھر ہندستانی بولر مشکل وکٹ پر اچھی بولنگ نہیں کر پائے ۔گزشتہ چار پانچ برسوں میں میں نے یہ پہلی بار دیکھا ہے کہ جب ہندوستان میں کسی غیر ملکی ٹیم نے ایک اننگز میں 500 سے زیادہ کا اسکور بنا دیا۔قابل ذکر ہے کہ راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 537 کا اسکور بنایا اور ہندستان تین اسپنر اتارنے کے باوجود انگلش بلے بازوں پر زیادہ دبا¶ نہیں بنا سکا۔ہربھجن نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ چیلنج کو پسند کیا اور مشکل وکٹوں پر وکٹ نکالنا مجھے ہمیشہ پسند رہا ہے ۔ مجھے نہیں پتہ کہ سیریز میں آگے کیسے وکٹ ملیں گے لیکن اتنا طے ہے کہ انگلینڈ سیریز میں ہندستان کے سامنے سخت چیلنج پیش کرے گا۔ہربھجن نے کہا کہ انگلینڈ اسپن کے خلاف اتنی کمزور ٹیم نہیں ہے جتنا بتایا جا رہا ہے ۔انگلینڈ کے پاس ایلیسٹیر کک، بین اسٹوکس اور معین علی کے طور پر اچھے بلے باز ہیں جو اسپن کو بہتر طریقے سے کھیل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ہندستان کو سخت چیلنج دے گی کیونکہ ان کھلاڑیوں کے پاس کا¶نٹی کھیلنے کا اچھا تجربہ ہے ۔لیکن انہیں امید ہے کہ ہندستان اس سیریز کو جیت جائے گا اور وہ بھی 3۔0 کے فرق سے ۔آف اسپنر نے کہا کہ یہ سیریز کی ابھی شروعات ہے ۔ابھی تو پہلے ٹیسٹ میں دو ہی دن ہوئے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ ہندوستانی کھلاڑی اپنی اچھی کارکردگی اس سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے ۔یہ پوچھنے پر کہ نیوزی لینڈ سیریز کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں یا انل کمبلے کو ایسی پچ ملی ہوتی تو ان کے وکٹوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی، اس پر بھجی نے کہا کہ ہر بولر کو کسی بھی وکٹ کے چیلنج کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar