فن فنکار

موجودہ دور میں رحمدلی کا جذبہ کافی کم ہو گیا ہے:سونم کپور

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ۔ 23 نومبر (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں رحمدلی کا جذبہ بہت کم ہو گیا ہے۔اداکارہ سونم کپور نے مدر ٹریسا ایوارڈز کی تقریب میں ائر ہوسسٹس نیرجا کی جگہ ایوارڈ وسول کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنی فلم”نیرجا“سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ،انھوں نے کہا کہ اس فلم نے ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے اور میری زنگی میں بہتر تبدیلیوں کو باعث بنی۔انھوں نے کہا کہ نیرجا اب ان میں سما چکی ہے،انھوں نے کہا کہ سب کی زندگیوں میں رحمدلی و ہمدردی،سمجھداری اور مہربانی کی خاص جگہیں ہونی چاہیے کیونکہ آج کے دور میں رحمدلی کا جذبہ مقفود ہو گیا ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir