کھیل

مکا¶ اوپن میں چوتھی بار خطاب جیتنے اتریں گی سندھو

Written by Dr.Mohammad Gauhar

مکا¶، 28 نومبر (یو این آئی) اولمپک سلور میڈلسٹ اور گزشتہ چمپئن ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو منگل سے یہاں شروع ہونے والے مکا¶ اوپن گراں پری گولڈ ٹورنامنٹ میں جب کورٹ پر اتریں گ¸ تو ان کی نظریں نہ صرف خطاب کے دفاع پر لگی ہوں گی بلکہ وہ چوتھی بار اس خطاب کو اپنے نام کرنا چاہیں گی۔حال ہی میں چائنا اوپن میں اپنا پہلا سپر سیریز پریمیئر خطاب جیتنے کے بعد ہانگ کانگ سپر سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری سیڈ سندھو اپنی مہم کی شروعات بدھ کو چین کی ی¸ ہان کے خلاف میچ سے کریں گی۔تین بار کی چمپئن سندھو کو اپنا چوتھا ٹائٹل جیتنے کے لئے ہم وطن اور ٹاپ سیڈ سائنا نہوال کے چیلنج سے نمٹنا ہوگا۔سائنا نے گھٹنے کی چوٹ کے بعد چائنا اوپن میں واپسی کی تھی لیکن پہلے دور میں ہار گئی تھیں جبکہ ہانگ کانگ اوپن میں وہ کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ پائی تھیں۔ٹورنامنٹ میں سابق نمبر ایک سائنا کا سامنا ابتدائی دور میں انڈونیشیا کی ہانا رمادین¸ سے ہوگا۔مرد سنگلز کلاس میں قومی چمپئن سمیر ورما اپنی مہم کا آغاز چیک جمہوریہ کے ملاپ لڈک کے خلاف میچ سے کریں گے ۔ سمیر ہانگ کانگ اوپن کے فائنل تک پہنچے تھے ۔پروپل¸ کشیپ ملیشیا کے گاو زینگ سم سے مقابلہ کریں گے ۔اس کے علاوہ ساتویں سیڈ ایچ ایس پرنے کا مقابلہ چینی تائی پے کے کر وی چین سے ہوگا۔تیسری سیڈ کندامب¸ سری کانت کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی ہے جبکہ بی سا· پریت مقامی کھلاڑی لام سے ہا¶ سے کھیلیں گے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir