فن فنکار

میرے تاثر کو خراب کرنے کی ذمہ دار دپیکا اور کترینہ : رنبیر کپور

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی۔5نومبر(یواین این )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو فلم نگری اور فلم بینوں میں اپنے تاثر کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے 2007 میں فلمی کیرئیر کا آغازکیا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی ،نوجوان اداکار فلم نگری میں اداکاری کیساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یکے بعد دیگرے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کیساتھ افیئرز کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے ہیں لیکن اب اداکار نے اپنے برے تاثر کا ذمہ دار بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈز کو قرار دے دیا ہے۔مشہور اداکارہ نیہا دہوپیا کے شو میں رنبیر کپور سے ’پلے بوائے‘ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کیرئیر کے ابتدا میں ہی فلموں میں کام کرنیوالی 2 اداکاراؤں سے میرے تعلقات کی وجہ سے لوگوں میں غلط تاثر پیدا ہوگیا اور سب ہی مجھے پلے بوائے اور افیئرز میں ملوث سیریل ڈیٹر سمجھتے ہیں تاہم یہ بات جزوی طور پر ٹھیک ہے لیکن مکمل طور پر ایسا نہیں ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir