بہار

نئے شراب بندی قانون پر کل جماعتی میٹنگ ہوگی: نتیش

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 14 نومبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ نئے شراب بندی قانون پر تجاویز لینے کے لئے جلد ہی کل جماعتی میٹنگ طلب کی جائے گی۔مسٹر کمار نے یہاں ‘لوک سنواد’ (عوام سے بات چیت) پروگرام کے دوران نئے شراب بندی قانون میں تبدیلی کے سلسلے میں لوگوں کے مشوروں کو بغور سننے کے بعد کہا کہ جلد ہی اس معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ لوگوں سے ملی تجاویز کے بعداسمبلی کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ریاست میں مکمل شراب بندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، لیکن اس سے متعلق نئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی تو وہ کی جائے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں جس میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ۔ ریاست میں شراب بندی قانون نافذ کیا گیا ہے اور اس کاپس منظر پرانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ پر خواتین کی جانب سے شراب بندی کا مطالبہ اٹھتا تھا اور اس میں مرد بھی شامل رہتے تھے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir