سیاست

نتیش حکومت چھٹھ حادثات کا کیس اسٹڈی کرائے گی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ، 8 نومبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے عوامی ‘استھا’ (عقیدت) کے عظیم تہوار چھٹھ کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والے حادثے کی ہر موت کی کیس اسٹڈی کرانے کی ہدایت دی ہے ۔مسٹر کمار نے آج یہاں کہا کہ حادثے میں ہونے والی ہر موت کی کیس سٹڈی جلد کرانے کی ہدایت حکام کو دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیس سٹڈی سے حادثوں کی وجوہات کے مناسب پتہ لگایا جا سکے گا۔ ساتھ ہی مستقبل میں ایسے حادثے کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا سکیں گے ۔واضح ر ہے کہ پیر کو عظیم تہوار چھٹھ کے دوسرے ‘ارگھیئے ‘ کے دوران مختلف حادثوں میں 30 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس دوران پٹنہ اور سمستی پور میں چھ چھ، مظفر پور میں پانچ، پورنیہ اور سہرسہ میں تین تین کٹیہار اور بیگوسرائے میں دو دو، بھوجپور، مدھے پورا، مونگیر، بھاگلپور، سیتامڑھی اور بکسر میں ایک ایک افرادموت ہو گئی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir