سیاست

نتیش کو ایس پی کی تقریب میں شامل ہونا چاہیے : رگھوونش

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ،2نومبر(یواین آئی)بہار میں برسراقتدار عظیم اتحاد کی بڑی اتحادی پارٹی راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی )نے وزیراعظم اور جنتا دل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)کے قومی صدر نتیش کمارکو سماجوادی پارٹی(ایس پی)کی تقریب میں شامل ہونے کی صلاح دی ہے ۔آر جے ڈی کے قومی نائب صدر اور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ مسٹر کمار کو ایس پی کی لکھنؤ میں منعقد ہونے والی سلور جوبلی تقریب میں شامل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مسٹر کمار کو اختلافات بھلا کر ایس پی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی دعوت کو قبول کرنا چاہیے ۔آر جے ڈی کے نائب صدر نے کہا کہ اترپردیش میں ہوئے گزشتہ انتخابات میں مسٹر کمار کی پارٹی کو 150ووٹ ملے تھے ۔مسٹر کمار کے سلور جوبلی تقریب میں نہ جانے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو فائدہ ہوگا۔اسی دوران جنتادل یونائٹیڈ(جے ڈی یو)کے ترجمان اور قانون ساز کونسل کے رکن نیرج کمار نے مسٹر سنگھ کے بیان پر کہا کہ ان کی پارٹی کو کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے ۔جے ڈی یو کی قومی قیادت فیصلہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو نے عظیم اتحاد بناکر غیر بی جے پی مورچہ کو راستہ دکھانے کا کام کیاہے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir