سیاست

نجیب کی والد ہ نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی’ 8 نومبر (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے لاپتہ طالب عم نجیب احمد کی والدہ اور بہن نے آج یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے اس کا پتہ لگانے کی درخواست کی۔نجیب احمدکا پندرہ اکتوبر سے کوئی پتہ نہیں چل پارہا ہے ۔ اس سے پہلے یونیورسٹی کے اے وی بی پی کے چند طلبہ کے ساتھ ان کی تکرار ہوگئی تھی۔ دہلی پولیس نے ان کا پتہ لگانے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بنائی ہے ۔مسٹر سنگھ نے نجیب کی والدہ کو یقین دلایا کہ پولیس ان کے بیٹے کا پتہ لگانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد نجیب کی بہن نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نجیب ایک آئیڈیل طالب علم ہے اور اسے بدنام کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہئے ۔ دہلی پولیس کو صحیح سمت میں معاملے کی انکوائری کرنی چاہئے ۔ یہ دونوں اسی سلسلے میں آج دہلی کے لفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے بھی ملاقات کریں گی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir