ہندستان

نوٹ بندی کے خلاف کیجریوال کریںگے ملک گیر ریلیاں

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 24نومبر (یو این آئی) عام آدمی پارٹی مرکزی حکومت کی نوٹ بندی کی پالیسی کے خلاف اگلے چار ہفتے تک ملک بھر میں چھ ریلیاں کریں گی۔آپ کے لیڈر آشیش کھیتان نے آج یہاں بتایا کہ دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کنوینر اروند کیجریوال مودی حکومت کی نوٹ بندی کے فیصلے کے خلاف اگلے چار ہفتے تک پورے ملک میں چھ ریلیاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آٹھ لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ بندی گھپلے کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلائے گی۔ مسٹر کیجریوال یکم دسمبر کو میرٹھ میں، سات کو وارانسی اور اٹھارہ کو لکھن¶ اور بیس دسمبر کو بھوپال میں جب کہ 22 کو رانچی میں اور 23کو جے پور میں ریلیاں کریں گے ۔مسٹر کھیتان نے کہا کہ ریلیوں میں عوام سے نوٹ بندی کے بارے میں سوال بھی پوچھے جائیں گے کہ گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دیگر لیڈروں نے سہارا اور برلا گروپ سے جو پیسے حاصل کیا کیا اس کی جانچ ہونی چاہئے ۔ مرکزس نے مخصوص کارپوریٹ گھرانوں کے ایک لاکھ چالیس ہزار کروڑ روپے کا جو قرض معاف کیا کیا وہ اچھا قدم تھا۔ حکومت کے پاس سوئس بینکوں میں سات سو بینک کھاتہ داروں کے نام ہیں کیا وزیر اعظم کو ان کے نام عام نہیں کرنے چاہئیں۔جن لوگوں نے بیرونی ملکویں میں اسی لاکھ کروڑ روپے جمع کرارکھے ہیں کیا حکومت کو ان کے خلاف کارورائی کرکے بلیک منی واپس نہیں لانا چاہئے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir