کھیل

وراٹ، اے بی اور روٹ بہترین بلے باز:گلکرسٹ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 12 نومبر (یو این آئی) کرکٹ کی دنیا میں اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے وکٹ کیپرز کی نئی ذمہ داری اداکرنے والے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی، جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز اوپنر اے بی ڈی ویلیئرز اور انگلینڈ کے جو روٹ دنیا کے سرفہرست تین بلے بازوں میں شامل ہیں۔آسٹریلیا کی تعلیمی وفد کے ساتھ کرناٹک کے منپال دورے پر آئے وکٹ کیپر نے بے باک انداز میں کہاکہ میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کیونکہ میں ہندستان میں موجود ہوں بلکہ یہ حقیقت ہے کہ وراٹ، ڈی ولیرس اور جو روٹ ٹاپ تین بلے باز ہیں۔انہوں نے سری لنکا کے سابق اسٹار آف اسپنر مرلی دھرن کو اب تک کا سب سے مشکل بولر بتایا۔اسٹار وکٹ کیپر نے کہاکہ مرلی واقعی انتہائی مشکل بولر تھے ۔انہیں سمجھنا آسان نہیں تھا۔میں ان کی گیندوں پر شاٹ لگانے پر یقین نہیں رکھتا تھا کہ وہ صحیح طرح سے بیٹ پر آئے گی کہ نہیں۔وہ ایک عمدہ بولر تھے ۔گلکرسٹ نے ساتھ ہی کہا کہ ہندستان کو اسی کی سرزمین پر ہرانا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہے ۔انہوں نے وراٹ کے علاوہ ٹیم انڈیا کے محدود اوورز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کے بارے میں بھی اپنے تجربے شئیر کئے ۔سابق آسٹریلوی بلے باز نے کیریئر میں 96 ٹیسٹ میچوں میں 5570 رنز جبکہ 287 ون ڈے میں 9619 رنز بنائے ہیں۔وکٹ کے پیچھے مستعدی دکھاتے ہوئے انہوں نے کیریئر میں 800 کے قریب کیچ اور 100 اسٹمپنگ کی ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir