فن فنکار

ورزش نہیں کرتی، سمارٹنیس کا راز زیادہ کام ہے:جسیکا البا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

لاس اینجلس ۔ 9 نومبر (ےو اےن اےن) ہالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جسیکا البا نے اپنی سمارٹنس کا راز کام کا دباﺅ بتایا ہے۔ہالی وڈ کی اداکارہ جسیکا جو اپنی خوبصورتی کے ساتھ سمارٹنیس کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ورزش نہیں کرتی ہیں ان کا دبلا پن سٹریس یعنی کام کے دباﺅ کی وجہ سے ہے اسی دباﺅ کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ نہیں رہا ہے۔جسیکا نے کہا کہ ہر شخص کا خوبصورتی کا معیار مختلف ہوتا ہے اس لئے کیا خوبصورت ہے اس پر مختلف رائے ہو سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک خوبصورتی وہ ہے جو آپ کے تن کے بجائے من میں ہو اور اس کے علاوہ اپنے پر اعتماد ہونا بھی شخصیت کی خوبصورتی کے زمرے میں آتا ہے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir