سیاست

وزیراعلیٰ نے چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا،تیاریوں پراظہار اطمینان

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ 04 نومبر (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کواسٹیمرسے ناصری گنج سے گائے گھاٹ تک چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے بعد انہوں نے صفائی ،روشنی اور سیکوریٹی سمیت تمام قسم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے بھائی چارہ کے ماحول میں چھٹھ منانے کی اپیل کی اور انہیں اس موقع پر مبارکباد بھی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گھاٹوں کے معائنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ گھاٹوں کی حالت اطمینان بخش ہے ۔وہاں جو بھی انتظامات کئے جانے تھے کئے جاچکے ہیں۔ اس کیلئے متعلقہ افسران وملازمین قابل مبارکباد ہیں۔ گھاٹوں کے جائزہ کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور ریاستی وزیر مہیشور ہزاری، کرشن نندن ورما، چیف سکریٹری ، ڈی جی پی اور داخلہ سکریٹری بھی ان کے ساتھ تھے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir