فن فنکار

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ارشد خان کی تعریف کرڈالی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۲۱نومبر(پی ایس آیی) پاکستان کے نیلی آنکھوں والا چائے والا ارشد خان سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ہونے کے بعد راتوں رات مشہور ہوگیا، جس کے بعد اسے ماڈلنگ کی متعدد پیشکش کی گئیں۔ حال ہی میں اس کی ایک وڈیو ریلیز کی گئی ہے جس میں ارشد خان سے پوچھا گیا ہے کہ وہ کس سے مشابہت رکھتے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بولی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سے مشابہہ ہیں۔جس پر شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کیا اور کہا کہ یہ کتنا معصوم ہے، خوبصورتی سادگی میں پائی جاتی ہے۔شاہ رخ خان نے ارشد خان کیلئے معصومیت کا لفظ اس لئے استعمال کیا کیونکہ ویڈیو میں ارشد خان نے کہا کہ ان کے 17 بہن بھائی ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ وہ مشہور ہوچکا ہے،جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ وہ کس سے مشابہت رکھتے ہیں تو ارشد خان نے زرماتے ہوئے جواب دیاکہ وہ شاہ رخ خان سے مشابہہ ہیں۔شاہ رخ خان کے سرحد کے دونوں جانب لا تعداد مداح موکود ہیں ان میں ایک اور کا اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ ارشد خان نے ماڈلنگ کا ایک معاہدہ کیا ہے اور متعدد کی پیشکش ہوچکی ہے اور شہرت پانے کے بعد وہ متعدد ٹی وی اور ریڈیو شوز میں شرکت کرچکے ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir