Uncategorized

پاسوان نے نقدی سے مبرا (کیش لیس) بندوبست کرنے کو کہا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) خوراک کی فراہمی اور صارفین امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے اپنے محکمہ کے حکام کو 15 دنوں کے اندر کام کاج اور لین دین میں سوفیصد کیش لیس (نقدی سے مبرا) بندوبست کرنے کو کہا ہے ۔مسٹر پاسوان نے یہاں اپنے محکمہ کے سینئر افسران کی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں تمام کام کاج اور لین دین کیش لیس ہونا چاہیے ۔ فوڈ کارپوریشن جن اناجوں کی خریداری کرے وہ کیش لیس ہو اور کسانوں کو آن لائن یا چیک کے ذریعہ ادائیگی کی جائے ۔صارفین امور کے محکمہ نے خریف کے دوران 703 کروڑ روپے کی دالوں کی خریداری کی ہے جس کی ادائیگی آن لائن کی گئی ہے ۔ ہندستانی معیار کے بیورو (بی آئی ایس) نے اس سال 106.98 کروڑ روپے کا لین دین کیا ہے جس میں سے صرف 30 ہزار روپے کا نقد لین دین ہوا ہے ۔مسٹر پاسوان نے افسران کو ریاستوں کو مشورہ جاری کرنے کو کہا ہے جس سے راشن کی دکانوں پر بھی کیش لیس نظام نافذ کیا جا سکے ۔آئندہ جائزہ میٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir