فن فنکار

پدماوتی میں علاءالدین خلجی کا کردار سب سے مشکل:رنویر

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی، 30 نومبر (یواین آئی) باجیرا¶ مستانی کی کامیابی سے پرجوش سنجے لیلا بھنسالی ایک اور پیریڈ ڈرامہ فلم ”پدماوتی” بنا رہے ہیں۔بھنسالی کی یہ فلم خلجی خاندان کے دوسرے حکمران علاءالدین خلجی اور میواڑ کی ملکہ پدماوت¸ کے لئے اس کی جنونی محبت کی کہانی بیان کرے گی۔ ملکہ پدماوت¸ اپنی خوبصورتی، عقل اور جرات کے لئے مشہور تھی۔ پدماوت¸ میں رنویر سنگھ، علاءالدین خلجی کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے ۔ وہیں دیپکا پدوکون، پدماوت¸ کا کرداراداکرنے والی ہیں۔ فلم میں شاہد کپور بھی کام کر رہے ہیں۔رنویر سنگھ پدماوت¸ کے لئے جم کر تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔وہ اپنے رول کو لے کر کافی فکر مند نظر آ رہے ہیں۔ رنویر اپنے کردار میں ڈھلنے کے لئے ہٹلر جیسے آمر سے تحریک لے ہے ہیں۔ پدماوت¸ میں رنویر کو ظالم حکمران الا¶الدین خلجی کا کردار ادا کرنا ہے اور اس لئے بھنسالی نے رنویر کو دنیا کے سب سے زیادہ ظالم اور سفاک ڈکٹیٹر ہٹلر کی کتاب پڑھنے کو دی ہے ۔ رنویر سنگھ اسے اپنے کریئر کا اب تک کا سب سے مشکل رول مانتے ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir