فن فنکار

پر ینٹی گول مال 4 کا حصہ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،18نومبر(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکارہ پرینٹی چوپڑا کامیاب فلم سیریز ‘گول مال’ کے چوتھے حصے ‘گول مال 4’ کا حصہ بن گئیں۔فلم سیریز کے مرکزی اداکار اجے دیوگن نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پر ینٹی کریزی گول مال فیملی میں خوش آمدید’۔28 سالہ پرینٹی چوپڑا نے بھی اجے دیوگن کو فوری طور پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘شکریہ، میں اس فیملی کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہوں’۔روہت شیٹی کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘گول مال’ اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، اس فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کرینہ کپور خان نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا تھا۔واضح رہے کہ ‘گول مال 4’ کے لیے کئی اداکاراوں کا نام سامنے آیا، جن میں دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir