سیاست

پوجاکاپرساد قرض لیکرخریدناپڑا : ممتا بنرجی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ہگلی 9نومبر (محمد شبیب عالم ) آج چندن نگر مین جگتدھتری پوجا کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیراعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت لہجے میں مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ آخر مودی جی نوٹ کے معاملے میں اتنی جلد بازی کیوں کیےئ بلیک منی صرف 500/1000 کے نوٹ میں ہی ہے نوٹوں کی کالابازاری کرنے والے 100کی نوٹ سے نہی کرتے ہیں اگر کالابازاری کو روکنا اصل مقصد ہے تو میں اسکی حمایت کرتی ہوں مگر یہ کیا اچانک بغیر ملک کے عوام کا خیال رکھے ہی اسطرح کے فیصلے لیکر ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کر دیا آخر کیوں ، ایساہی کرنا تھا تو پہلے ملک کے تمام بینک اے ٹی ایم اور پوسٹ آفیسوں میں سو روپےء کے نوٹس رکھواکر تب عوام سے کہتے کہ آپ پورانے نوٹ بدل لیجیے میں پوچھتی ہوں کونسا بینک ہے جو 50 ,روپے کا نوٹ دیتا ہے اور سوروپےء کا کتنا نوٹ گراہکوں کو دیتا ہے جب اسکا بندوبست ہواہی نہی تھا تو ایسے اچانک فیصلہ لینے کی وجہ کیا۔ ممتا بنرجی نے دبے لہجے میں مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہین کہ میں زمین پر قدم رکھکر چلتی ہوں ہوا میں اڑکر بات نہی کرتی ہوں ہوا میں اڑنے والے زمین پر گزر بشر کرنے والے کو کن کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے کیا معلوم ، آپکے اس فیصلے سے دلالمنڈی کے ساتھ ساتھ خودرابازار چھوٹے چھوٹے دکان بازار میں کارفیو لگ گیا ہے غیر اعلانیہ بند جیسی صورتحال طاری ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کولکاتا سے چندن نگر آتے وقت راستے کو سنسان حالت میں دیکھی ہوں پنچ سو روپے اور ہزار روپےءکہ نوٹ کی وجہ سے جگتدھتری پوجا کا پرساد میں دوسرے سے قرض لیکر چڑھائی ہوں آج منڈپ میں بھی پرساد نا کے بربر چھڑے میں پوچھتی ہوں کہ صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت نہی ہے تو ایسے فیصلے کیوں لئے ، جو کاروباری بھائی ہیں وہ لوگ اپنے کادوبار کے لئے کم سے کم پورے ایک مہینے کی رقم اپنے پاس لین دین کے لئے رکھتے ہیں اب اگر وہ اپنی پوری رقم جمع کرنے کے بعد صرف دو ہزار ہی انکو ملےگا تو وہ کیا کاروبار چلا پائ ںین گے ، میں سمجھتی ہوں اس میں بھی کوئی شازش ہے یوپی ایلیکشن کو خیال میں رکھکر مرکزی حکومت نے اپنے فائدہ کے لیےئ ایسا فیصلہ لیا ہے ، واضح ہو کہ گزشتہ شب مودی حکومت نے اچانک نوٹ کا سرجیکل اسٹراءںک کر دیا 500/1000 کے نوٹ کو رددی قرار دے دیا جسکی وجہ سے پورے ملک میں افراتفری کا ماحول بن گیا ہے آج کءجگہوں پر لوگ ضرورت کے تحت پانچ سو کے نوٹ چار سو میں فروخت کرنے پر مجبور ہوئے دوا کی دکان ، پیٹرول پمپ پر قطاریں لگانے لوگ کھڑے دہکھے پیٹرول پمپ والوں نے کہا کہ ہم پیٹرول فروخت کرتے ہیں نوٹ نہیں۔۔ لوگوں میں غم غصہ اور خوف کا ماحول ہے لیکن مدی نواز مودی زندہ آباد کرتے پا ئے۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir