سیاست

ڈھائی لاکھ روپے تک جمع کرانے والوں سے پوچھ گچھ نہیں :جیٹلی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کوئی شخص اگر لین دین سے باہر کئے گئے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بینکوں یا ڈاک خانوں میں ڈھائ¸ لاکھ روپے کی حد تک جمع کرتا ہے تو اسے کسی بھی طرح سے تنگ نہیں کیا جائے گا۔مسٹر جیٹلی نے آج یہاں اقتصادی ایڈیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی لاکھ روپے تک کی رقم جمع کرانے والے لوگوں سے سوال جواب کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ انہیں کسی بھی قسم سے کوئی دقت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا” ایسے لوگ جن کے پاس موٹی غیر اعلانیہ رقم ہے ، ان کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائے گا”۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے سے لوگوں کو شروع میں ضرور دقت ہوگی، لیکن آگے چل کر اس کا بڑا فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے بدعنوانی کو قابو کرنے ، کالا دھن روکنے اور دہشت گرد سرگرمیوں پر روک لگے گا۔ حکومت نے آٹھ نومبر کی آدھی رات سے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ آج سے پرانے نوٹ بینکوں اور ڈاک خانوں میں جمع کرنے شروع ہو گئے ہیں اور 31 دسمبر تک انہیں جمع کرنے اور تبدیل کرنے کا کام کیا جائے گا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir