فن فنکار

کرشمہ نے کرینہ کپورکے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی،۵۲نومبر(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرشہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ میڈیا رپورسٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورسے جب اپنی ہی بہن اور اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کرینہ کے ساتھ یقینی طور پرکام کرنے کی خواہشمند ہیں اگر فلم کا اسکرپٹ اچھا ہو۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرآپ اچھے فنکار ہیں تو ہمیشہ آپ کو اچھے کردار ملیں گے، پہلے خواتین کے کرداروں کو مد نظررکھ کر بھی فلمیں بنائی جاتی تھیں، میں نے “بیوی نمبر1 ، “فضا” اور”زبیدہ” جیسی فلموں میں کام کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اب ان کی فیملی اور بچے بہت زیادہ اہم ہیں، میں کسی بھی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتی لیکن اچھا کام ملے گا تو ضرورکروں گی۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir