فن فنکار

کرینہ کےساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوگی:کرشمہ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ۔26نومبر(ےواین این ) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہاہے کہ اگر کسی فلم کا سکرپٹ مضبوط ہوا تو کرینہ کپور کےساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوگی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وقت کےساتھ فلموں میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں ، اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں ت اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیارسپانس حاصل ہوا، انہوں نے کہا کہ میں نے بیوی نمبر ون جیسی کمرشل اورف ضاء اور زبیدہ جیسی سنجیدہ فلموں میں کام کیاہے ، ان فلموں میں ادا کئے جانیوالے کردار خواتین کیلئے ہی لکھے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir