فن فنکار

یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے رنویر سنگھ

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی، 27 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ” کنگ آف رومانس” مرحوم فلمساز یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے ۔ رنویر سنگھ ان دنوں یش چوپڑا کے بیٹے آدتیہ چوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم ‘بے فکرے ‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ رنویر نے بتایا کہ وہ یش چوپڑا کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے ۔ رنویر نے کہا، ”میں یش چوپڑا جی کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔ میری تمنا یہ بھی تھی کہ میں فلمسازستیہ جیت رے ، منموہن دیسائی جیسے ڈائریکٹرس کے ساتھ بھی کام کرتا اگر اس زمانے میں پیدا ہوا ہوتا۔”رنویر نے کہا، ”مجھے لگتا ہے یش چوپڑا جی آپ رومانس کے لئے جانے جاتے ہیں۔ میں نے ان کی بنائی ہوئی ڈراما فلمیں جیسے ”کالا پتھر” یا ”دیوار”جیسی فلمیں کرتا۔ جب بھی یش جی ملتے تھے وہ مجھے اپنا آشرواد دیتے تھے ۔ کبھی گپے بھی مار لیتے تھے ۔وہ بہت ہی بہترین انسان تھے ، انہیں بہت یاد کرتا ہوں۔”

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir