اداکارائیں ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کیلئے دباو¿میں رہتی ہیں، سوناکشی

ممبئی،۶۲نومبر(پی ایس آئی) اداکارائیں نہ صرف آن اسکرین خوبصورت نظرآنے کی خواہشمند ہوتی ہیں بلکہ وہ آف اسکرین بھی دلکش نظرآنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں چاہے وہ کسی ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوں یا پھر کسی دوسری تقریب میں جائیں وہ دوسری اداکاراو¿ں سے زیادہ جاذب نظر آنا چاہتی ہیں اور اسی حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباو¿ میں رہتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباو¿ میں رہتی ہیں لیکن یہ اداکارہ پرمنحصر ہوتا ہے کہ وہ اس دباو¿ کو کس انداز میں لیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہمیشہ میرے صحتمند ڈیل ڈول کے باعث پرکھا جاتا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اداکاراو¿ں سے بہت متاثرہوتی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں، اس لیے میں بطوراداکارہ کبھی نہیں چاہتی کہ میری جانب سے لڑکیوں کو خاص طورپرصحت کے حوالے سےکوئی بھی غلط پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیاں زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے خوش اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔