الحرا پبلک اسکول کا سالانہ کھیل کود پر گرام اختتام پذیر

پٹنہ 26 نومبر( پریس ریلیز)پاٹلی پتر کھیل احاطہ کنکڑ باغ پٹنہ میں الحرا پبلک اسکول ، شاہ گنج کا سالانہ کھیل کو د پرو گرام اختتام پذیر ہوا۔کھیل کود مقابلہ میں ٹگ آف وار ، سو میٹر ریس ، ریبیٹ ریس ، جوینل تھرو ،شارٹ پٹ وغیرہ میں پہلا ،دوسرا اورتیسرا مقام حاصل کرنے والے بچوں کو انعام سے نوازہ گیا۔مقابلے کا افتتاح بہارپلیئر ایسو سی ایشن کے چیئرمین مر تنجے تیواری اور سکریٹری بہار فٹ بال ایسو سی ایشن سید امتیاز حسن نے کیا۔پرو گرام میں سنجیوکمار سنگھ ، ضلع کھیل افسر راج شیکھر ، سوشل ایکٹیوسٹ محمد انور ڈائریکٹر الحراپبلک اسکول شریف کالونی، محمد صابر ، ہولی ویژن اسکول راجا بازار اور پرو فیسرآفتاب نے بھی شرکت کی ۔اسکول کے ڈائریکٹر نظیراحمد نے میمنٹو دے کر مہمانو ںکو نوازا۔