او پین اسکولنگ تعلیم میں این آئی او ایس آگے:کلیان سنگھ

پٹنہ 24 نو مبر ( پر مو د کمارپاٹھک)این آئی او ایس محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی ، وزارت برائے ترقیات انسانی وسائل حکومت ہند کاایک آٹو نو مس ادارہ ہے ۔یہ کورسپانڈنس کورس کے توسط سے سکینڈری ، ہائر سکینڈری اور ووکیشنل کورسوں کیلئے تعلیم کے مواقع فراہم کرتاہے ۔این آئی او ایس کمیشن سب کو، بالخصوص لڑ کیوںاور خواتین کو ، دیہی نو جوانو ں کو کام کاجی مردو ںاورخواتین کو ، درجہ فہرست ذات اور معذور طلباءکو تعلیم سے آراستہ کر تاہے ۔یہ خیالات ہے راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے ۔ موصوف این آئی او ایس کے نئے تعمیر شدہ کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اوپین اسکولینگ ایجوکیشن کے شعبہ میں این آئی او ایس سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے مختلف شعبو ں میں تعلیم کی تو سیع کو لیکر این آئی او ایس کی خدمات کی سراہنا کر تے ہوئے کہاکہ یہ کانفرنس ہال مختلف طر ح کے دانشورو ں کیلئے ایک نظر یہ یاتی پلیٹ فارم ثابت ہوگااور این آئی اوایس او پین اسکولنگ تعلیم کے میدان میں مزید ترقی کرے گا۔اس سے قبل این آئی او ایس کے چیئر مین پرو فیسرچند بھو شن شرما نے پرو فیسر شر مانے گورنر کلیان سنگھ ، ڈاکٹرستویرایس وی دی،وزارت ترقیات انسانی وسائل سنتو ش کمارپانڈے ، وزارت کے مختلف مہمان میڈیا کے نمائندگان اوراین آئی او ایس کے طلباءوطالبات کا خیر مقدم کیا۔ این آئی او ایس کے سکریٹری سنیل کوڑاکے ذریعہ پیش شکریہ کی تجویز کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔