ایٹالین پکوان ہفتہ کاافتتاح

کو لکاتا21 نومبر( شبیب عالم )اٹلی کے طرح طرح کے پکوانوں کی لذت سے دنیا کوآشنا کرنے کے مقصدسے بین لاقوامی سطح سے چلائے جانے والے سالانہ پرو گرام کا افتتاح آج یہاں کیاگیا۔یہ پر گرام 27 نومبر تک چلے گا۔اس پرو گرام کا نام ’ایٹالین ’ پکوان ہفتہ رکھاگیاہے ۔اس موقع سے منعقد ایک پریس کانفرنس میں بتایاگیاکہ کولکاتا میں چلائے جارہے پکوان ہفتہ میں ایٹلی کے پانچ مشہور خانساماںشرکت کررہے ہیں۔یہ ایک ہفتہ کے دوران ایٹلی کے تقریباً تمام مشہور پکوانوں سکی لذتوں سے کولکاتاکہ باشندگان کو لطف اندوزکریں گے۔یہ پروگرام ایٹالین شفارت خانہ، دہلی واقع کلچرل انسٹی چیوٹ اور کو نسلیٹ جنرل ، ممبئی کے تعاون سے منعقد کیاگیاہے ۔پریس کانفرنس میں بتایاگیا کہ یہ پرو گرام ملک گیر سطح پرچلایاجارہاہے جس کاآغاز کولکاتاسے کیاگیاہے ۔پرو گرام کے دوران ایٹالین پکوانوں کے ساتھ ساتھ ایٹلی کی تہذیب و ثقافت میں واہاں کے پکوانو ں کی اہمیت پر بھی فلم اور کلچر کے تو سط سے رو شنی ڈالی جائے گی ۔پریس کانفرنس میں ایٹالین خانساماں اور ایٹالین کونسل جنرل ڈیمینوفینکو کے ساتھ ساتھ دیگر کے ذمہ داران مو جو د تھے ۔