بانسبیڑیا کارتک پوجا گزشتہ کے مقابلے امسال پولس کی سخت حفاظتی بندوبست ، ایس پی پروین کمار تریپاٹھی

کولکاتا13 نومبر( شبیب عالم)بانسبیڑیا ساہاگنج مرکزی کارتک پوجا آئندہ 16نومبر سے شروع ہونے جارہاہے اسی سلسلے میں آج دن کو گیارہ بجے ہگلی پولس کی جانب سے ایک پریس میٹ ہنسیشوری مندر کے اہاتے میں بلاںءگئی تھی جس میں ایس پی کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی کوٹیشور راو ، ایم ایل اے اور زراعتی وزیر تپن داس گپتا۔ تپن داس گپتا نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہگلی ضلع پولس کا شکرگزار ہوں جنہوں نے بڑے ہی امن کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے لگاتار مختلف زات دھرم کے تہوار کو پر امن ماحول میں منانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی اسی طرح سے مجھے امید ہے آئندہ تہوار بھی پرامن طور پر منانے کیلئے کوشاں ہے کارتک پوجا بانسبیڑیا کا مشہور پوجا ہے جسے دیکھنے کیلئے کافی تعداد میں لوگ دور دراز سے آتے ہیں ہمین انکا استقبال کرنا چاہئے ۔ ایس پی ہگلی پروین کمار تریپاٹھی نے کہاکہ امسال کل 71 بڑے پوجا منڈپ ہین جس میں 34کمیٹیاں ہین پوجا کی دلچسپی اور مزاج کو دیکھتے ہوئے 150پولس عملے تائنات کیےء گےء ہیں لیڈس پولس کی تعداد دو سو کے قریب ہے کولکاتا سے ایک ڈرون کیمرہ منگائی گئی ہے ، کل تیرہ جگہوں پر پولس ہیلپ سینٹر کھولے جا رہے ہیں ، کل نو جگہوں پر بڑی گاڑیوں اور لاریوں کی نو اینٹری کی گئی ہے سفید پوس پولس کی تعداد دو سو کے قریب ہے ساتھ ہی وولنٹیرس کی تعداد بھی دو سو ہے۔ پنچانن تلہ ، جماںءگلی ، جھو لنیا موڑ ، بانسبیڑیا اسٹیشن روڈ ، یوا سنگھ ، بانسبیڑیا بیل تلہ بازار ، ریل گیٹ نمبر 1 اور 2 کو بلاک کر دیا جائے گا یہ پوجا 16 سے 19 نومبر تک جاری رہے گا بھیڑ سے نمٹنے کے لیےء گائیڈ میپ جگہ جگہ پر لگائے جائیں گے ایس پی نے مزید کہا کہ محرم کے موقعے پر چندن نگر کے علاقے میں حالات کچھ کشیدہ ہوگئے تھے چند غیر سماجی عناصروں کی وجہ سے ایسا ہوا تھا اس سے نمٹنے میں وزیر تپن داس گپتا کے جانب سے حالات کو قابو کرنے میں بہت مدد ملی میں یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا اور چھوٹی وارداتین تو اکثر ہوتی رہتی ہیں مگر پھر بھی فضا مکدر کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ آج کی اس تقریب میں دیگر مہمانوں میں بانسبیڑیا میونسپلیٹی کی چیر پرسن اریجیتا سیل ، چنسورہ موگرا بلاک کے صدر دیبابرتو بسواس ، چنسورہ میونسپل کے چیئرمین گوری کانتو مکھرجی اور مقامی کونسلرس کے علاوہ ترنمول حامی بھی شامل تھے۔